ویڈیو دیکھتے ہوئے 8 سالہ بچی کا موبائل فون اس کے چہرے پر پھٹ گیا

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )موبائل فون پھٹنے سے 8 سال کی بچی جان سے گئی، بچی کافی دیر سے ویڈیو دیکھ رہی تھی کہ اچانک فون پھٹ گیا۔تفصیلات کے مطابق کئی بار کچھ ایسے واقعات میڈیا میں سامنے آئے کہ جس میں موبائل فون پھٹنے سے کئی صارفین جان سے گئے اور کئی شدید زخمی ہوئے۔بھارتی ریاست کیریلا میں ایسا ہی ایک خطرناک واقعہ پیش آیا، جہاں موبائل فون پھٹنے سے آٹھ سال کی بچی موقع پر ہی دم توڑ گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ رات ساڑھے دس بجے پیش آیا، بچی کافی دیر سے وڈیو دیکھ رہی تھی کہ اچانک فون اس کے چہرے کے سامنے پھٹ گیا اور بچی جان سے گئی۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، بچی تیسری جماعت کی طالبعلم تھی۔انہوں نے کہا کہ موبائل فون کی بیٹریوں کے معمولی دھماکے کی اطلاع پہلے بھی ملی تھی لیکن یہ ایک نادر واقعہ ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد بار غیر معیاری چارجر کے استعمال یا چارجنگ کے دوران استعمال کی وجہ سے موبائل فون پھٹنے کے واقعات پیش آچکے ہیں۔

Visited 3 times, 1 visit(s) today

You might be interested in