ٹوئٹر نےایک بار پھر بلیو ٹک سبسکرپشن سروس کا آغاز کردیا

ٹوئٹر نےایک بار پھر بلیو ٹک سبسکرپشن سروس کا آغاز کردیا۔ٹوئٹر نے ویریفائیڈ اکاونٹس پر بلیو ٹک جاری رکھنے کے لیے سبسکرپشن سروس کا دوبارہ آغا کر دیا۔ اب آئی فون سے ٹوئٹر استعمال کرنے والوں کو بلیو ٹک کے لیے ماہانہ 11 ڈالر جب کہ دیگر کو 8 ڈالر دینا ہوں گے۔رقم کے عوض بلیو ٹک بیجنے کا پہلا مرحلہ نومبر میں اس وقت شروع کیا گیا جب ایلون مسک کو ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالے ابھی 10 دن ہوئے تھے۔ کئی جعلی اکاؤنٹس کی جانب سے رقم دے کر تصدیق کروانے پر اس ورژن کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا تھا۔کمپنی کے مطابق نئی آفر کے تحت ایسے تمام اکاؤنٹس جو ادائیگی کر کے بلیو ٹک حاصل کرنے کے خواہشمند ہوں گے اُن کا تجزیہ کیا جائے گا۔گزشتہ ماہ ایلون مسک نے اعلان کیا تھا کہ ٹوئٹر اکاؤنٹس کے درمیان فرق واضح کرنے کے لیے مختلف رنگوں کے بیجز لانچ کرے گا۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in