ٹویٹر کے بلیوٹک کی سیل- ماھانہ ۳۱۰۰ روپے ماھانہ میں بلیو ٹک حاصل کریں
مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر کی سبسکرپشن سروس ٹوئٹر بلیو کو پاکستان میں بھی متعارف کرا دیا گیا ہے، صارفین اب ماہانہ ۳۱۰۰ روپے فیس کے عوض ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بلیو ٹِک حاصل کر سکتے ہیں۔
یکم اپریل سے پہلے سے چل رھے مفت بلیو ٹکس کی سہولت ختم کر دی جائے گی-
یاد رہے کہ ٹوئٹر کے بانی ایلون مسک نے 2022 میں ٹوئٹ کے ذریعے سبسکرپشن پلان سمیت کئی نئی پالیسیوں کا اعلان کیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ ٹوئٹر پر جعلی مصدقہ اکاؤنٹس کی بھرمار ہے جس کی وجہ سے آنے والے مہینوں میں انہیں معطل کردیا جائے گا۔
کچھ صارفین جن کے پاس پہلے سے بلیوٹک ھے انہوں نے ٹویٹر کی اس پالیسی پر اعتراض کیا ھے-
Visited 1 times, 1 visit(s) today