ٹی ٹوئنٹی میچ،ویسٹ انڈیز کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ

پورٹ آف اسپین(سپورٹس ڈیسک) بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں شکست سے دوچار ہونے والی ویسٹ انڈیز ٹیم مقررہ وقت میں ایک اوور پیچھے بھی رہی، جس کی وجہ سے تمام کھلاڑیوں کو 20 فیصد میچ فیس جرمانہ کیا گیا۔آئی سی سی میچ ریفری رچری رچرڈسن نے آن فیلڈ امپائرز کی جانب سے چارج عائد کیے جانے پر ویسٹ انڈین کرکٹرز پر جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا۔میزبان کپتان نکولس پوران نے جرم قبول کرلیا، جس کی وجہ سے معاملے کی باقاعدہ سماعت کی ضرورت نہیں پڑی۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in