ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ :گروپ 2 کی دو سیمی فائنلسٹ کون؟ فیصلہ آج ہوگا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں گروپ 1 سے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں جبکہ گروپ ٹو کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ آج گا۔پاکستان، بھارت، جنوبی افریقہ اور بنگلادیش اب بھی سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہیں۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ گروپ اسٹیجز کے آخری دن گروپ ٹو کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ ہوگا۔ دن کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کا مقابلہ نیدرلینڈز سے ہوگا جسے جیت کر پروٹیز سیمی فائنل میں پہنچ سکتے ہیں۔ میچ اگر بارش کی نذر ہوا یا نیدرلینڈز نے کوئی اپ سیٹ کردیا تو پاکستان اور بنگلادیش کے میچ کی فاتح ٹیم آخری چار ٹیموں میں شامل ہوجائے گی۔ تیسرا میچ بھارت اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائے گا جہاں بھارت کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے یہ میچ لازمی جیتنا ہوگا۔اگر بھارت کو زمبابوے کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تو اس صورت میں پاکستان یا بنگلادیش میں سے جیتنے والی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔پاکستان کا رن ریٹ بھارت سے بہتر ہے جبکہ بنگلادیش کی ٹیم 1.27- کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔بظاہر بنگلادیشی ٹیم کے لیے بھارت کی ہار کے بعد بھی صورت حال مشکل ہے، اس لیے اس کا زیادہ انحصار جنوبی افریقہ کی شکست پر ہوگا۔

Visited 2 times, 1 visit(s) today

You might be interested in