ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا میچ کل (اتوار کو) نیدرلینڈکیخلاف کھیلے گی
میچ دوپہر 12 بجے شروع ہو گا،ٹیم میں فخر زمان کو شامل کئے جانے کا امکان ،حیدر علی کو ڈراپ کیا جائیگا
ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں قومی کرکٹ ٹیم کل اپنا تیسرا میچ کھیلے گی۔قومی کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ میں اپنا تیسرا میچ نیدر لینڈ کے خلاف کھیلے گی اور ٹیم میں ایک تبدیلی کا بھی امکان ہے۔ذرائع کے مطابق نیدر لینڈ کے خلاف میچ میں فخر زمان کو شامل کئے جانے کا امکان ہے اور حیدر علی کو ڈراپ کیا جائے گا۔قومی ٹیم میں 4 فاسٹ بالرز برقرار رکھے جائیں گے جبکہ پاکستان اور نیدر لینڈ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے شروع ہو گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان سپر 12 مرحلے میں کھیلے گئے اپنے دونوں میچز بھارت اور زمبابوے سے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہار چکا ہے۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today