پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، کئی اہم بل کثرت رائے سے منظور
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قانون شہادت 1984ء میں ترمیم کی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس میں قانون شہادت ترمیمی بل 2023ء، انسداد نشہ آور اشیا ایکٹ 2023ءپارلیمان نے کثرت رائے سے پاس کرلیا۔
اپوزیشن نے بل کی منظوری کے دوران شور شرابا کیا، دوسری طرف حکومت نے والدین کے تحفظ کا بل 2023ء واپس لے لیا۔
دوران اجلاس وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ایسا ہی ایک بل سینیٹر رانا مقبول کا ایجنڈے پر موجود ہے، رانا مقبول کا بل لے لیا جائے، حکومتی بل واپس لیتے ہیں۔
مشترکہ اجلاس میں پیٹرولیم ترمیمی بل2023ء کثرت رائے سے پاس کرلیا گیا، پیٹرول ایکٹ 1934ء میں ترمیم کا بل منظوری کےلیے وزیر پارلیمانی امور نے پیش کیا۔
دوران اجلاس پی ٹی آئی کی سینیٹر ڈاکٹر زرقا نے مائیک نہ دیے جانے پر احتجاج کیا۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today