پانی میں تیرتے وینس کی گلیوں میں سیلاب آگیا
پانی میں تیرتے وینس کی گلیوں میں سیلاب آگیا، سیاحوں کو اٹلی کے تاریخی شہر میں حفاظتی انتظامات کے ساتھ سیر کی ہدایت کر دی گئی۔وینس کے علاقے سینٹ مارک اسکوائر میں سمندری لہر چھ فٹ بلندی تک پہنچ گئی جس سے پانی شہر کی سٹرکوں پر بھی آگیا، شہریوں نے حفاظتی انتظامات کے ساتھ سیلاب میں ڈوبے شہر کی سیر کی۔اٹلی میں جاری اونچی لہروں کا سیزن’’ایکو آلٹا‘‘ جاری ہے، 1966 کے بعد پہلی بارمعمول سےزیادہ چھ فٹ بلند لہر آئی جس سے شہر کو بچانے کیلئے لگائی شیشے کی رکاوٹوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
Visited 2 times, 1 visit(s) today