پاکستان:کورونا مزید 47 افراد کی جان لے گیا،3914 نئے کیسز ریکارڈ
اسلام آباد: ملک میں موذی کورونا وائرس نے مزید 47 افراد کو موت کی نیندسلاکر 3914 شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے دوران پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 47 اموات اور 3914 نئے کیسز کا اندراج کیا گیا۔این سی او سی کے مطابق 47 اموات کے اضافے کے بعدمرنے والوں کی مجموعی تعداد اب بڑھ کر 29ہزار648 ہو گئی ہے جب کہ نئے 3ہزار914 کیسز شامل کرنے کے بعد متاثرین کی تعداد 1474161 ہو گئی ہے۔
5459 مریض اس وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں ،صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 1359757 ہے۔ جمعرات تک ملک میں فعال کیسز کی کل تعداد 84ہزار670 ریکارڈ کی گئی۔
سندھ میں اب تک 554990، پنجاب میں 492489، خیبرپختونخوا میں 206879، اسلام آباد میں 132400، بلوچستان میں 34957، آزاد کشمیر میں 41342 اور گلگت بلتستان میں 11,018 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔
اس کے علاوہ پنجاب میں اب تک 13 ہزار 298 افراد اس وبا سے جان کی بازی ہار چکے ہیں، سندھ میں 7 ہزار 954، خیبر پختونخوامیں 6 ہزار 82، اسلام آباد میں 990، آزاد کشمیر میں 765، بلوچستان میں 370 اور گلگت بلتستان میں 189 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔