پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے وینیو میں تبدیلی کا امکان
لانگ مارچ کے باعث پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے وینیو میں تبدیلی کا امکان ہے۔ پی سی بی نے پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ کا وینیو تبدیل کرنے پر غور شروع کر دیا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ راولپنڈی میں شیڈول ہے۔سیاسی حالات اور لانگ مارچ کے باعث پہلے ٹیسٹ کا وینیو تبدیل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کراچی میں کروائے جانے کا امکان ہے ۔ حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز یکم دسمبر سے شروع ہو گی۔پاکستان اور انگلینڈ دوسرا ٹیسٹ ملتان اور تیسرا کراچی میں شیڈول ہے۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today