پاکستان اور نیوزی لینڈ کل تیسرے میچ میں سیریز جیتنے کے لیے مدِ مقابل ہوں گی
پہلے ون ڈے میں پاکستان اور دوسرے میں نیوزی لینڈ کی کامیابی کے بعد اب دونوں ٹیمیں کل تیسرے میچ میں سیریز جیتنے کے لیے مدِ مقابل ہوں گی۔ پاکستان نے سیریز کے پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو باآسانی 6 وکٹوں سے زیر کیا تھا۔ کپتان بابر اعظم، فخر زمان اور محمد رضوان کی نصف سنچریوں نے قومی ٹیم کے لیے 256 رنز کا ہدف آسان بنادیا۔ دوسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کی جلد وکٹ گرنے کے بعد دوسری وکٹ پر کین ولیمسن اور ڈیون کونوے نے شاندار شراکت لگائی۔ کونوے نے سنچری بنائی۔تاہم 101 رنز بنانے والے کونوے کا جانا تھا کہ وکٹوں کی لائن لگ گئی۔ ولیمسن بھی 85 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ اور اس طرح کیویز 261 رنز بناسکے۔جواب میں پاکستانی اوپنرز 9 رنز پر پویلین لوٹ گئے، کپتان بابر ایک اینڈ پر کھڑے ہوئے کچھ دیر رضوان رکے 28 رنز بنائے، حارث 10 اور آغا سلمان 25 رنز بنا سکے۔وکٹیں گرتی رہیں، بابر بھی 79 رنز بنا کر لوٹ گئے جس کے بعد پاکستان ٹیم 182رنز پر ڈھیر ہوگئی جس کے ساتھ ہی مہمان ٹیم نے سیریز میں کم بیک کرتے ہوئے 2 میچوں کے بعد اسے 1-1 سے ٹائی کردیا۔ اب سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ بھی کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کرکٹ ایرینا (نیشنل اسٹیڈیم) میں ہوگا۔ میچ سہ پہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔