پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز آج سے ہو گا
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز آج سے ہو گا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔ امکان ہے پاکستان ٹیم میں ایک سے دو کھلاڑی انٹرنیشنل ڈیبیو کریں۔ طیب طاہر اور اسامہ میر مضبوط امیدوار ہیں۔ حارث رؤف اور فخر زمان کی بھی ایکشن میں واپسی متوقع ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے ہوں گے جو 9 ، 11 اور 13 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔
Visited 3 times, 1 visit(s) today