پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں واٹس ایپ کی سروس کچھ دیر متاثر رہنے کے بعد بحال

واٹس ایپ کی سروس تقریباً آ دھا گھنٹہ معطل رہی اس دوران صارفین کو پیغام رسانی میں مشکلات کا سامنا رہا۔

واٹس ایپ صارفین نے مذکورہ سوشل میڈیا ایپلیکیشن کی سروس متاثر ہونے کے بارے میں ٹوئٹر پر اپنے اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔ٹوئٹر پر واٹس ایپ ڈاؤن ٹاپ ٹرینڈ بھی بن گیا۔

کچھ واٹس ایپ صارفین کو میسجز بھیجنے جبکہ کچھ کو واٹس ایپ ویب پر لاگ ان ہونے میں مشکلات کا سامنا تھا۔

واٹس ایپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے ویب بیٹا انفو نے بھی بتایا کہ دنیا بھر میں واٹس ایپ کی سروس شدید متاثر ہے۔

تاہم کچھ دیر سروس متاثر ہونے کے بعد اب سماجی رابطے کی ویب سائٹس واٹس ایپ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی۔

واٹس اپ کمپنی کی جانب سے سروس متاثر ہونے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔اس وقت 2 ارب 70 کروڑ صارفین وٹس ایپ کے صارفین ہیں ۔ واٹس ایپ میسنجر کی بنیاد 2009 میں رکھی گئی تھی اور بعد میں اسے فیس بک کو فروخت کر دیا گیا۔

واٹس ایپ کی سروس متاثر ہونے پر ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے کافی تعداد میں میمز بھی شیئر کی گئیں۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in