پاکستان نیوزی لینڈ کا تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا
راولپنڈی (نیوز ڈیسک )پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل آج کراچی میں کھیلا جائے گا، شاہینوں کو پانچ میچز کی سیریز اپنے نام کرنے کے لیے مزید ایک کامیابی درکار ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ون ڈے سیریز میں اب تک گرین شرٹس کا پلڑا بھاری ہے، پاکستان نے پہلے ون ڈے میں 289 رنز کا ہدف 5 وکٹ پر حاصل کیا اور دوسرے ون ڈے میں 337 رنز کا ہدف صرف 3 وکٹ پر پورا کرکے سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کی۔دونوں میچز میں اوپنر فخر زمان نے سنچریاں بنائیں، سیریز کا تیسرا میچ آج نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں نے میچ سے قبل پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے سہہ پہر ساڑھے 3 بجے شروع ہوگا۔
Visited 2 times, 1 visit(s) today