پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کو ری شیڈول کردیا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور کرکٹ ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیو آئی) تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ملتوی کرنے پر رضامند ہوگئے، یہ سیریز اب جنوری 2024 میں کھیلی جائے گی۔پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سیریز ملتوی کرنے کا یہ فیصلہ کرتے وقت اس امر کو پیش نظر رکھا گیا ہے کہ 2024 آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سال ہوگا۔کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی ویسٹ انڈیز اور امریکا نے جون 2024ء میں کرنی ہے، مختصر دورانیے کے یہ میچز دونوں ٹیموں کی ٹورنامنٹ کی تیاری میں معاون ثابت ہوں گے۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today