پاکستان کیساتھ روس کی انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ روٹ کے قیام میں دلچسپی
روس نے پاکستان کے ساتھ انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ روٹ کے قیام میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
روس کے وزیر توانائی میکولائی شونیگی نوف نے ماسکو میں پاکستان کے سفیر شفقت علی خان کے ساتھ ورکنگ میٹنگ کی۔
میٹنگ میں پاکستان اور روس کے درمیان انرجی کے شعبے میں تعاون کے پہلوئوں کا جائزہ لیا گیا۔ روسی انرجی منسٹر نے دونوں ملکوں کے درمیان قدرتی گیس سیکٹر کی ڈیویلپمنٹ کیلئے جوائنٹ ورکنگ گروپ کے جلد قیام پر زور دیا۔
پاکستان کے سفیر نے دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے روابط کا بطور خاص ذکر کیا اور کہا کہ ان روابط کو مزید آگے بڑھایا جائیگا۔
میکولائی شونیگی نوف نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون اور توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر زور دیا
Visited 1 times, 1 visit(s) today