پاکستان کے خلاف کھیلتے ہوئے رونگھٹے کھڑے ہو جاتے ہیں: رشبھ پنت

انڈین بلے باز رشبھ پنت کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کا سامنا کرتے ہوئے ان کے رونگھٹے کھڑے ہو جاتے ہیں اور یہ ایک الگ ہی سطح کا احساس ہوتا ہے۔پاکستان اور انڈین کرکٹ ٹیمیں آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں میلبرن کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں اتوار کو مدمقابل ہوں گی۔خبر رساں ادارے کے مطابق اس مقابلے کے لیے ایک لاکھ کے قریب ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں لیکن بارش کے باعث اس میچ کے جزوی طور پر متاثر ہونے کے خدشے نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا ہے۔ورلڈ کپ کی آفیشل ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے انڈین وکٹ کیپر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف کھیلنا ہمیشہ ایک خصوصی لمحہ ہوتا ہے کیوں کہ اس میچ پر بہت بات ہو رہی ہوتی ہے۔‘’اس میچ میں بہت جذبات شامل ہوتے ہیں جو صرف ہمارے لیے کرکٹ شائقین کے لیے بھی اہم ہوتے ہیں۔رشبھ پنت کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف کیھلنا ایک الگ سطح کے احساسات ہوتے ہیں،جب آپ فیلڈ میں جاتے ہیں تو ایک الگ طرح کا ماحول ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں کا جوش دیکھ سکتے ہیں۔ یہ ایک الگ ماحول ہے اور جب ہم اپنے قومی ترانے گاتے ہیں، میرے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in