پاک نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی نقاب کشائی
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کی ٹرافی کی نقاب کشائی کی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوئی ہے۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور نیوزی لینڈ کپتان کین ولیمسن ٹرافی کی نقاب کشائی میں شریک ہوئے۔دونوں کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے میچز آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے میچز 9، 11 اور 13 جنوری کو کراچی میں شیڈول ہیں۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today