پرویز الہیٰ اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب

وزیراعلی پنجاب پرویز الہیٰ صوبائی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب ہو گئے ۔انہوں نے 186 ووٹ حاصل کئے ہیں۔اسپیکر سبطین خان کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس رات گئے شروع ہوا جس میں راجہ بشارت کی جانب سے اعتماد کا ووٹ لینے کی قرارداد پیش کی گئی۔اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن اور حکومتی ارکان اسمبلی میں ہاتھا پائی ہوئی، کرسیاں چلیں۔اس دوران اپوزیشن نے کارروائی کا بائیکاٹ کر دیا۔وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور عطا تارڑ بھی ایوان سے اٹھ کر چلے گئے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in