پرینیتی چوپڑا نے یش راج فلمز (YRF) سے علیحدگی اختیار کرلی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے بھارتی فلم انڈسٹری کی سب سے مشہور پروڈکشن کمپنی یش راج فلمز کو خیرباد کہہ دیا ہے۔پرینیتی چوپڑا نے یش راج فلمز (YRF) اور اس کی ٹیلنٹ مینجمنٹ ایجنسی سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔یش راج فلمز نے فلم ’لیڈیز vs رکی بھال‘ کے ذریعے پرینیتی چوپڑا کو بھارتی فلم انڈسٹری میں لانچ کیا تھا۔ اداکارہ نے فلم ’لیڈیز vs رکی بھال‘ کے بعد بھی یش راج فلمز کے کئی مشہور پراجیکٹس میں کام کیا، جن میں فلم ’شدھ دیسی رومانس‘ اور ’عشق زادے‘ بھی شامل ہیں۔لیکن اب پرینیتی چوپڑا  نے یش راج فلمز اور اس کے ٹیلنٹ مینجمنٹ ونگ کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in