پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید دھند
پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ متاثر ہے۔لاہور اسلام آباد موٹروے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن، پنڈی بھٹاں فیصل آباد موٹروے ایم 3 درخانہ سے فیض پور تک بند ہے۔فیصل آباد ملتان موٹروے ایم 4 عبدالحکیم سے پنڈی بھٹیاں، سکھر ملتان موٹروے ایم 5 شیر شاہ سے اوچ شریف جبکہ سیالکوٹ لاہور موٹروے ایم 11 کالا شاہ کاکو سے سمبڑیال تک بند ہے۔قومی شاہراہوں پر بھی دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Visited 2 times, 1 visit(s) today