پنجاب میں ڈینگی کے 131 نئے کیسز
سیکریٹری صحت علی جان خان کے مطابق رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے 4 ہزار 418 جبکہ صرف لاہور میں 1 ہزار 696 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز لاہور میں 55، راولپنڈی میں 33، ملتان میں 12، فیصل آباد میں 9، گوجرانوالہ میں 6، شیخو پورہ میں 3، سیالکوٹ اور خانیوال میں ڈینگی کے 2، 2 جبکہ مظفر گڑھ، گجرات، بہاول پور، جھنگ، خوشاب اور پاکپتن میں 1، 1 نیا کیس رپورٹ ہوا ہے
Visited 3 times, 1 visit(s) today