پنڈی ٹیسٹ: پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف تیسرے روز بیٹنگ جاری
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنرز امام الحق اور عبداللّٰہ شفیق کی انگلینڈ کے خلاف تیسرے روز پُراعتماد بیٹنگ جاری ہے۔دن کے آغاز پر ہی عبداللّٰہ شفیق نے سنچری اسکور کی، انہوں نے 177 گیندیں کھیلیں اور 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی جو ان کے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری ہے۔عبداللّٰہ شفیق کے سنچری مکمل کرنے کے کچھ ہی دیر بعد پہلے سیشن میں ہی امام الحق نے بھی سنچری بنائی۔ امام الحق نے 180 گیندیں کھیل کر 1 چھکے اور 14 چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی اور ٹیم کے اسکور کو 214 تک پہنچایا۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today