پٹھان نے جرمنی میں ایک اور کامیابی اپنے نام کر لی
شاہ رخ خان کی “پٹھان” نے ریلیز سے قبل ہی ایک اور کامیابی اپنے نام کر لی ،فلم کی ایڈوانس بکنگ ایک ماہ قبل جرمنی میں شروع ہوئی تھی اور اس نے جرمنی میں بھارتی فلم “KGF 2” (کے جی ایف ٹو ) کے لائف ٹائم باکس آفس کلیکشن کو بھی عبور کر لیاہے۔ یہ اہم اعزاز اپنے نام کرنے کے بعد یش راج فلمز نے اعلان کیا ہے کہ سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی “پٹھان ” کی ایڈوانس بکنگ ریلیز سے 5 دن قبل بھارت میں شروع ہو جائے گی۔ یاد رہے کہ “پٹھان” 25 جنوری کو ریلیز ہونیوالی ہے۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today