پہلی بار دل کب ٹوٹا۔۔ عامر خان نے اپنی پہلی محبت کے حوالے سےراز سے پردہ اٹھادیا
ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار عامر خان نے زندگی کے اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا ۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ عامر خان نے اپنی فلم ‘لال سنگھ چڈھا’ کے گانے ‘پھر نہ ایسی رات آئے گی’ کے لانچ کے دوران اپنی پہلی محبت کا انکشاف کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی محبت کے اچانک دور ہو جانے کا غم ان کے لئے ناقابل برداشت تھا، تاہم اس کے بعد انہیں طاقت ملی اور انہوں نے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے بتایا ’یہ وہ وقت تھا جب میں ٹینس کھیلتا تھا، وہ بھی میرے ساتھ ایک کلب میں تھیں اور ایک دن مجھے معلوم چلا کہ ان کی موت ہو گئی میں بہت ٹوٹ گیا تھا، اس دوران بس ایک ہی چیز اچھی ہوئی کہ میں بہترین ٹینس کھلاڑی بن گیا بعدازاں میں کچھ سالوں کے بعد میں ریاست سطح پر چیمپین شپ میں کھیلا اور اسٹیٹ لیول چیمپین بنا۔ اس گانے کے لانچ کے دوران عامر خان نے اپنی زندگی کے ایسے رازوں کے بارے میں کھل کر بات کی، جس سے اب تک ہر کوئی ناواقف تھا، ساتھ ہی اپنے پہلے پیار سے متعلق باتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کیسے ان کے جانے کے بعد وہ ایک دم پاگل ہوگئے تھے،سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ ان کی یہ پہلی محبت ان کی کافی قریبی دوست ہے، جسے ان کے یکطرفہ جذبات کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے ۔