پینٹاگون کا یوکرین کیلئے طویل المدتی سکیورٹی امداد کے 2 ارب ڈالرکے پیکج کا اعلان

سکیورٹی امداد میں جدید ترین ڈرون،الیکٹرانک جنگی آلات کاپتالگانے کے آلات شامل ہیں

پینٹاگون نے یوکرین کے لیے امدادی پیکج کا اعلان زیلنسکی اوربائیڈن کی ملاقات کے بعدکیا،امریکی میڈیا

پینٹاگو ن نے یوکرین کے لیے طویل المدتی سکیورٹی امدادکے 2 ارب ڈالرکے پیکج کا اعلان کیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون نے یوکرین کے لیے امدادی پیکج کا اعلان زیلنسکی اوربائیڈن کی ملاقات کے بعدکیا۔ رپورٹس کے مطابق سکیورٹی امداد میں جدید ترین ڈرون، الیکٹرانک جنگی آلات کا پتا لگانے کے آلات شامل ہیں۔ خیال رہے کہ امریکا نے یوکرین کے لیے روس کے حملے کے بعد سے اب تک 32 ارب ڈالر امدادکے اعلانات کیے ہیں۔ 24 فروری 2022 کو روس کی جانب سے یوکرین پر حملہ کرتے ہوئے جنگ کا اعلان کیا گیا تھا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ سال سے اب تک روس یوکرین جنگ میں 42 ہزار سے زائد افراد جان سے گئے جبکہ 56 ہزار سے زائد شہری زخمی ہوچکے ہیں، اس کے علاوہ 15 ہزار افراد اب بھی لاپتا ہیں۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in