پی ایس ایل ترانے کیلئے ’بھائی‘ حاضر ہے، علی ظفر
پاکستان سُپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کا ترانہ گانے کے لیے مداحوں نے علی ظفر سے رابطہ شروع کیا تو گلوکار نے بھی اپنا جواب سب کو بتادیا۔سوشل میڈیا پر ایک مداح کی جانب سے علی ظفر سے درخواست کی گئی کہ اپنے یوٹیوب چینل پر پی ایس ایل کا ترانہ آپ گادیں، ان معاشی حالات میں اس عوام کو یہ تحفہ دے دیں برائے مہربانی۔اس مداح کی بات پر جواب میں علی ظفر نے لکھا کہ مجھے یقین ہے کہ نجم سیٹھی اور ان کی ٹیم اس کام کے لیے بہترین کا انتخاب کرے گی۔علی ظفر نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ یہ ملک اور کھیل کے لیے ہےجس کے لیے ہم سب ایک ساتھ ہیں۔علی ظفر نے لکھا کہ باقی اگر میری ضرورت پڑی تو آپ کو پتا ہے، بھائی حاضر ہے۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today