پی ایس ایل 8 نمائشی میچ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 3 رنز سے شکست دیدی
پی ایس ایل 8 کے نمائشی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 3 رنز سے شکست دے دی۔ نمائشی میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں پشاور زلمی کو 185 رنز کا ہدف دیا۔کوئٹہ میں میچ کیلئے سٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، میچ کے دوران 4 ہزار سے زائد پولیس اور فرنٹئیرکور کے اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today