پی ایس ایل 8: پشاور زلمی کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 200 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دے دیا۔نیشنل اسٹیڈیم کرکٹ ایرینا میں کھیلے جارہے اس میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔اننگز کے آغاز میں پشاور زلمی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جہاں اسے 16 کے مجموعے پر ہی دو اہم وکٹوں کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ محمد حارث 10 رنز بنا کر میر حمزہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے جبکہ صائم ایوب ایک رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔ ایسے میں کپتان بابر اعظم اور ٹام کوہلر کیڈمور نے شاندار پارٹنرشپ بنا کر ٹیم کو بڑے اسکور کی جانب گامزن کیا۔ کیڈمور نے 28 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔بابر اعظم اور کیڈمور کے درمیان 81 گیندوں پر 139 رنز کی شاندار پارٹنر شپ بنی جس کے بعد 155 کے مجموعے پر بابر اعظم 68 رنز کی اننگز کھیل عمران طاہر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ نئے آنے والے بلے باز بھانوکا راجاپکسے تھے، جو صرف 6 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد کیچ آؤٹ ہوگئے۔بعدازاں جمی نیشم نے کیڈمور کا ساتھ دیا اور اسکور 197 تک پہنچایا۔ جہاں کیڈمور  92 رنز کے مجموعے پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ تاہم پشاور زلمی کی ٹیم 5 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔  کراچی کنگز کی جانب میر حمزہ، اینڈریو ٹائے، عمران طاہر اور بین کٹنگ نے ایک ایک وکٹ لی۔نیشنل اسٹیڈیم کرکٹ ایرینا میں کھیلا جانے والا یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے ایونٹ کا پہلا میچ ہے۔ 

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in