پی سی نے سابق کھلاڑیوں کی پنشن میں ایک لاکھ روپے تک اضافہ کر دیا

ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سببپاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی سابق کھلاڑیوں کی پنشن میں ایک لاکھ روپے تک اضافہ کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابقپاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کھلاڑیوں کی پنشن میں ایک لاکھ روپے کا اضافہ کر دیا ہے.یہ اقدام ملک میں جاری مہنگائی کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے گیا ہے۔واضح رہے کہپاکستان کرکٹ بورڈ نے 2019 میں سابق ٹیسٹ کرکٹرز کی پنشن میں اضافہ کیا تھا. یہ اضافہ پی سی بی کی ویلفیئر پالیسی کے تحت کیا گیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی اس ویلفیئر پالیسی سے 24 کھلاڑی فائدہ حاصل کریں گے.جس میں پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجہ بھی شامل ہیں.رمیز راجہ کی پنشن گزشتہ ہفتے ہی منظور کی گئی ہے۔رمیز راجہ کو ماہانہ 1 لاکھ 54 ہزار روپے ملیں گے، مجموعی طور پر 24 کھلاڑی پی سی بی کی ویلفیئر پالیسی کا حصہ ہیں، جن میں سے 7 کھلاڑیوں کو 1 لاکھ 48 ہزار روپے ملیں گے، دیگر 32 کھلاڑیوں کو 1 لاکھ 32 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔پی سی بی کی ویلفیئر پالیسی کے تحت 60 سال کی عمر تک پہنچنے والے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو پنشن دی جاتی ہے، پنشن میں 1 لاکھ روپے اضافے کا فیصلہ رمیز راجہ کے دور میں ہوا تھا، جسے نجم سیٹھی نے منظور کر لیا ہے۔سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو پنشن کی ادائیگی اگلے ماہ فروری سے جاری کی جائیں گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی ویلفیئر پالیسی کے تحت لسٹ اے میں شامل کھلاڑیوں کی پنشن جو 54 ہزار تھی اسے بڑھا کر 1 لاکھ 54 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔لسٹ بی کے کھلاڑیوں کی پنشن 48 ہزار سے بڑھا کر 1 لاکھ 48 روپے ماہانہ کر دی گئی ہے۔جبکہ لسٹ سی کے کھلاڑیوں کو 42 ہزار سے بڑھا کر 1 لاکھ 42 ہزار روپے ماہانہ پنشن دی جائے گی۔

Visited 2 times, 1 visit(s) today

You might be interested in