پی ٹی آئی سربراہ عمران خان حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے ہیں۔سابق وزیر اعظم عمران خان کو ان کی رہائش زمان پارک کے گیٹ نمبر ون سے ہائیکورٹ لے جانے کیلئے کلئیر کروایا گیا. اس دوران کارکنوں نے حصار بنا کر انہیں روانہ کیا، کینال روڈ پر تمام ٹریفک کو روک کر سابق وزیر اعظم کے لئے راستہ محفوظ بنایا گیا۔عمران خان اپنی رہائش گاہ زمان پارک سے لاہور ہائی کورٹ پہنچے،پی ٹی آئی چیئرمین کی روانگی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات اُٹھائے گئے تھے۔پی ٹی آئی چیئرمین کا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عدالتوں کا احترام کرتا ہوں. ہمیشہ عدالت نے جب بھی بلایا پیش ہوا، سکیورٹی فراہم کرنا حکومت اور اداروں کی ذمہ داری ہے.آج عدالت میں پیش ہو رہا ہوں. جیل بھرو تحریک سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔عمران خان نے کہا کہ ہم حق و سچ کی آواز بلند کرتے رہیں گے،ملک میں ظلم اور ناانصافیاں ہو رہی ہیں عدالت کو اس کا بھی نوٹس لینا چاہیے۔

Visited 2 times, 1 visit(s) today

You might be interested in