چاند کو آج گرہن لگے گا
چاند کو آج گرہن لگے گا، پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں نظارہ کیا جائے گا، پاکستان میں چاند گرہن کا دورانیہ ایک گھنٹے پچاس منٹ کیلئے ہو گا۔ لاہور، کراچی، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں نظارہ کیا جا سکے گا.محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج چاند کو مکمل گرہن لگے گا، جس کا پاکستان میں جزوی نظارہ کیا جائے گا۔مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ ایشیا کے کچھ حصوں اور آسٹریلیا میں کیا جا سکےگا، اسلام آباد میں چاند گرہن 61 فیصد ہوگا، لاہور میں 62 اعشاریہ 96 اور کراچی میں صفر اعشاریہ 88 فیصد ہوگا، پشاورمیں 52 اعشاریہ 55 اور کوئٹہ میں 14 اعشاریہ 6فیصد چاند کو گرہن لگے گا۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today