چین میں کورونا جیسا ایک اور وائرس دریافت، سائنسدانوں نے خبردار کردیا
چین میں چمگادڑوں میں کوویڈ جیسا ایک اور وائرس دریافت ہوا ، جو انسانوں میں منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔تفصیلات کے مطابق چین میں کورونا جیسے ایک اور وائرس کا خطرہ پیدا ہوگیا، سائنس دانوں کا کہنا ہے جنوبی چین میں چمگادڑوں میں کووڈ جیسا وائرس دریافت ہوا ہے، جو انسانوں میں منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔وائرس جسے BtSY2 کے نام سے جانا جاتا ہے، اس کا SARS-CoV-2 سے گہرا تعلق رکھتا ہے ، جس کے سبب کورونا کی عالمی وباء پھیلی اور اس کے پھیلنے کے خطرات موجود ہیں۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ چین کے صوبہ یُنان میں چمگادڑوں میں پائے جانے والے پانچ ‘تشویش کے وائرس’ میں سے ایک ہے، جو انسانوں یا مویشیوں میں منتقلی کے امکانات رکھتا ہے.وائرس کے سامنے آنے کے بعد محققین نے ایک نئی ’زُونوٹِک‘ بیماری کی لہر کے حوالے سے خبردار کیا ہے، جو جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتی ہیں۔ٹیم کا کہنا تھا کہ انہوں نے پانچ ایسے وائرسز کی شناخت کی ہے، جو انسانوں یا مویشیوں میں منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں جن میں سے ایکSARS-CoV-2 اور 50 SARS-CoVسے انتہائی قربت رکھتا ہے۔