ڈرامہ سیریل الف جیسے پراجیکٹ میں کام کرنا چاہتا ہوں، حمزہ علی


سابق اداکار حمزہ علی عباسی نے ڈرامہ سیریل الف جیسے مزید پراجیکٹ بنانے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔حمزہ علی عباسی کی سوشل میڈیا پر ایک وڈیو جاری کی گئی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ان کا آخری پراجیکٹدی لیجنڈ آف مولا جٹ تھا لیکن جب انہیں ڈرامہ سیریل الف کے لئے پیش کش کی گئی تو وہ انکار نہیں کر سکے، انہوں نے کہا کہ انہوں نے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا ہے لیکن ان کی الف جیسے مزید براجیکٹ بنانے کی خواہش ہے جس میں اللہ کے پیغام کو پھیلایا جائے۔۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل حمزہ علی عباسی کی جانب سے ڈائریکشن دینے کی خبریں منظر عام پر آئی تھیں۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in