ڈیجیٹل شیطان

موبائل کا اس سے بہتر نام مجھے تو ذہن میں نہں آ رھا- پاس نہ ہو تو پریشانی اور جب ہاتھ آ جائے تو شیطانی-صدیوں سے بھاگ دوڑ کرتے شیطان کو بھی اب جا کے کوئی اصل مشین ہاتھ آئی ہے- ٹک ٹاک دیکھنا اور فیک آئی ڈی بنا کر فراڈ کرنا اور دھوکا دینا شیطان کے پسندیدہ مشاغل ہیں-
کلک بیٹ ( clickbait) نیٹ فلیکس کی فیک آئی ڈی کے تباہ کن اثرات کے بارے میں ایک ویب سیریز ہے-انٹر نیٹ پر کسی دوسرے کی تصویر لگانے کر مستیاں اور شرارت کرنے کے بھیانک انجام کی کہانی ہے جو ایک کردار کے اغواہ کے گرد گھومتی ہے جو کسی دوسرے کی بنائی فیک آئی ڈی کی بھینٹ چڑھ جاتا ہے- نہ صرف جان سے جاتا ہے بلکہ اس کا پوراخاندان اس بھیانک سکینڈل کے سبب بدنام ہو جاتا ہے جو قتل ہو جانے والے نے کیا ہی نہیں ہوتا- اس طرح کی لاکھوں کہانیاں انٹر نیٹ کی بدولت ہمارے گردو نواح میں جنم لے چکی ہیں-
آنے والے دنوں میں مصنوعی ذہانت انقلابی تبدیلیوں کے ساتھ نمودار ہو گی- جو سائنس کی ترقی کا نقطہ عروج مانا جا رھا ہے لیکن اس کا منفی استعمال تباہ کن ثابت ہو گا- پہیے کی ایجاد کے بعد انسانی زندگی میں سب سے بڑی تبدیلی انٹر نیٹ اور موبائل ہی لے کر آیا ہے- انٹر نیٹ کے استعمال نے انفرادی عادات سے لیکر ، معاشرتی، ریاستی اور عالمی سطح پر طریقہ کار کو یکسر تبدیل کر کے رکھ دیا ہے- زندگی جتنی آسان ہوئی ہے اتنی ہی مشکل بھی- پیچیدگیاں بہت بڑھ گئی ہیں- خطرات بڑھ گئے ہیں- حتی کہ جنگ لڑنے کے طریقے اور جنگوں کے اھداف تبدیل ہو گئے ہیں- اس زندگی سے بھاگ تو نہیں سکتے لیکن احتیاط اور دانشمندی سے بہت سے خطرات سے نمٹا جا سکتا ہے- اندھا دھند سیلفیاں اور ذاتی زندگی کی تشہیر بہت نقصان دہ ثابت ہو رہی ہے- جیسے جیسے مصنوعی ذہانت کے میدان میں ترقی ہو رہی ہے ویسے ویسے فیک امیجز اور فیک ویڈیو کا استعمال بڑھتا جا رھا ہے، جس سے عام زندگیاں متاثر ہو رہی ہیں- موبائل کا ڈیٹا اب ایک قیمتی commodity بنتا جا رھا ہے- انسانی ذھن پر قابو پانے کے لئے انٹر نیٹ کے استعمال نے پراپیگنڈا بہت آسان کر دیا ہے- فیک میسجز، انٹر نیٹ کی تیز رفتاری اور زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پیغام پہنچنے کی صلاحیت نے ریاست کے دفاع کے لئے نئی خطرات لا کھڑے کئے ہیں- پلک جھپکنے میں کسی بھی ریاست کی پوری انتظامی صلاحیتوں کو تہہ و بالا کیا جا سکتا، ایک اکاؤنٹ سے دوسرے اکاؤنٹ میں جعل سازی سے پیسے منتقل کئے جا سکتے ہیں- بلیک میلنگ اور فراڈ آسان ہو گیا ہے- ریاست کی رٹ کمزور ہو رھی ہے – ہم تک جو میسجز یا ویڈیو پہنچتی ہیں ان میں سے اسی فیصد جھوٹ پر مبنی ہوتی ہیں جو ہماری رائے پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہوتی ہے- انٹر نیٹ نے عام آدمی کو آزادی کے تصور سے بھی روشناس کرایا ہے- عام آدمی کی طاقت میں اضافہ ہوا ہے- سٹریٹ جرنلزم ایک مثبت اور انقلابی تبدیلی بھی کہ انٹر نیٹ کی دین ہے- ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے معاشرے نسبتا محفوظ رہیں گے- تباہی کھلنڈرے معاشروں کو اپنی لپیٹ میں لینے کے لئے پھن پھیلائے کھڑی ہے-

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in