کارتک آریان کی ایوارڈ تقریب میں اسپورٹس کار میں دبنگ انٹری
کارتک آریان نے جمعرات کو ’جی کیو مین آف دی ایئر ایوارڈ‘ میں شرکت کی اور سال 2022 کے انٹرٹینر آف دی ایئر کا ایوارڈ لے اڑے۔لیکن اس کامیابی کے علاوہ بھی ایک ایسی بات ہے جس نے ان کے مداحوں کو بہت متاثر کیا۔
ایوارڈ تقریب میں شرکت کے لیے کارتک اپنی نارنجی رنگ کی مکلیرن گاڑی میں آئے۔یہ لگژری اسپورٹس کار انہیں بھول بھلیاں 2 کی کامیابی پر تحفے میں ملی تھی۔کارتک نے انسٹاگرام پر ایوارڈ شو کے چند مناظر کی ویڈیو کلپ شیئر کی جس میں انہیں اپنی اسپورٹس کار میں آتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today