کامران اکمل نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب نے ایک دن ریٹائر ہونا ہوتا ہے،میں سلیکٹر اور کوچ کی حیثیت سے اپنی نئی ذمہ داریوں کی وجہ سے مزید کرکٹ نہیں کھیل سکوں گا۔انہوں نے کہا کہ میں بڑی انٹرنیشنل لیگز کا حصہ تو نہیں بن سکوں گا .لیکن لیگ کرکٹ کھیلنے کی کوشش ہوگی، میری ابھی کافی کرکٹ باقی ہے.بابراعظم سےمتعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ بابر میرا بھائی ہے، مجھے اس کی تعریف کرنے کی ضرورت نہیں، میں نےکبھی اپنے سگے بھائیوں عمر اکمل اور عدنان اکمل کی بھی تعریف نہیں کی۔ان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں میرے بھاٸیوں کی تعریف دنیا کرے، 14 فروری کو کراچی میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کا مقابلہ دلچسپ ہوگا۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in