کترینہ کیف اور وکی کوشل کو شادی کے بندھن میں بندھے ایک سال مکمل
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کو شادی کے بندھن میں بندھے ایک سال ہوگیا۔اپنی شادی کی سالگرہ پر جوڑے نے اپنے اپنے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کیلئے محبت بھرے پیغامات شیئر کیے ہیں۔وکی کوشل نے انسٹاگرام پر کترینہ کیلئے پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وقت تیزی کے ساتھ اڑتا ہے، مگر میری محبت، جب تم ساتھ ہو تو یہ جادوئی انداز میں اڑتا ہے۔انہوں نے کترینہ کے ساتھ محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری شادی کی پہلی سالگرہ مبارک، میں تمہیں تمہارے تصور سے بھی زیادہ پیار کرتا ہوں۔کترینہ کیف نے بھی اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر جوڑی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے وکی کیلئے محبت بھرا پیغام پوسٹ کیا ہے۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today