کترینہ کیف کا سلمان خان کے ساتھ ڈانس، ویڈیو وائرل

بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان اور کترنیہ کیف کے ایک ساتھ ٹی وی پر ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کی حالیہ قسط میں کترینہ کیف نے اپنی فلم ’فون بھوت‘ کی پروموشن کے حوالے سے شرکت کی تو مداحوں کو ایک مرتبہ پھر اسکرین پر سلمان اور کترینہ کو ایک ساتھ دیکھنے کا موقع مل گیا۔ٹی وی شو میں سلمان خان اور کترینہ کیف نے 90ء کی دہائی کے ایک مقبول گانے پر ڈانس کیا اور کافی دلچسپ گفتگو بھی کی۔اسی شو میں سلمان خان نے کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشال کی تعریف کرنا شروع کی تو اداکارہ شرما گئیں۔شو کے دوران دونوں اداکاروں کے ڈانس اور گفتگو کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in