کراچی والوں کیلئے مہنگی بجلی مزید کرنے کی منظوری دیدی گئی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے مالی سال 22-2021 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دے دی ہے۔نیپرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے تحت چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 12 روپے 68 پیسے فی یونٹ اضافےکی منظوری دی گئی ہے۔کے الیکٹرک نے چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 14 روپے 53 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔اس حوالے سے اتھارٹی نے 31 اگست کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پرعوامی سماعت کی تھی، پرانی پریکٹس کے مطابق حکومت پورے ملک میں یکساں ٹیرف برقرار رکھتی ہے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in