کراچی ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنا لیۓ
کراچی ہونے والے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 449 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی، جواب میں پاکستان ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے ہیں۔پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے کیا۔ پاکستان کو پہلا نقصان 27 کے مجموعی اسکور پر ہوا، جب عبداللہ شفیق 19 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔شان مسعود 20 رنز بناکر آؤٹ ہو گئے جبکہ کپتان بابر اعظم 24 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے
Visited 1 times, 1 visit(s) today