کراچی ٹیسٹ: چوتھا دن ختم،پاکستان کو 319 رنز کا ہدف

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن کا کھیل ختم ہوگیا۔ 319 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم کی صفر پر ہی 2 وکٹیں گر گئیں۔ کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز 277 رنز پر ڈکلیئر کرکے پاکستان کو جیت کے لیے 319 رنز کا ہدف دیا۔ قومی ٹیم نے ہدف کا تعاقب شروع کیا پہلے ہی اوور میں عبداللّٰہ شفیق ٹم ساؤتھی کی گیند پر بولڈ ہوگئے جبکہ دن کی آخری گیند پر میر حمزہ اش سوڈھی کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ چوتھے دن کھیل کے اختتام تک پاکستان ٹیم نے کوئی رن نہ بنایا جبکہ اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in