کرسٹیانو رونالڈو کے لیے سعودی عرب میں شاہانہ طرز کی رہائش کا انتظام کردیا گیا
فٹبال کی دنیا کے معروف کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کے لیے سعودی عرب میں شاہانہ طرز کی رہائش کا انتظام کردیا گیا۔ جہاں وہ اپنے خاندان کے ہمراہ زندگی کی تمام آسائشوں کا لطف اٹھا سکیں گے۔ڈیلی میل کے مطابق اسٹار فٹ بالر ریاض کے فور سیزن ہوٹل میں ٹھہریں گے، یہاں ان کا قیام تب تک ہوگا جب وہ اپنی مستقل رہائش میں شفٹ نہیں ہوجاتے۔کنگڈم سویٹ، جو 99 منزلہ عمارت میں سب سے بہترین ہے، ریاض کے بے مثال نظاروں کے ساتھ مہمانوں کی تفریح کا تمام سامان میسر ہے۔ جدید ترین دو منزلہ سویٹ ہوٹل کی 48ویں اور 50ویں منزل پر پھیلا ہوا ہے۔ دو منزلہ شاہانہ کنگڈم سویٹ کا ماہانہ کرایا چھ کروڑ بیاسی لاکھ روپے ہوگا۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today