کرن جوہر نے بھارتی فلموں کی ناکامی کی بڑی وجہ بتا دی

بالی ووڈ فلمیں کافی عرصہ سے باکس آفس پر زیادہ کمائی نہیں کررہی ہیں اور کسی بھی نئی فلم کی ریلیز سے قبل بائیکاٹ مہم شروع ہوجاتی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار کرن جوہر کا کہنا ہے کہ فلموں کی زیادہ کمائی نہ ہونے کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری مسلسل خسارے میں جارہی ہے اور اسکی وجہ میں میں اور میرے جیسے دیگر ہدایتکار ہیں جو پرانی فلموں کا ریمیک بنانے پر لگے ہوئے ہیں۔بالی ووڈ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ پورے بھارتی سینما میں ایک بڑا مسئلہ ہے کہ ہمیں فلم کی کہانی پر پختہ یقین نہیں ، ہمارے پاس ماضی میں سلیم خان اور جاوید اختر جیسی بہترین جوڑی تھی جنہوں نے اپنی کہانیوں کی بدولت بھارتی سینما کو زندہ رکھا ہوا تھا۔کرن جوہر نے مزید کہا کہ ہم نے اپنی جڑیں کھو دیں اور اصل کہانیوں پر یقین نہیں کیا، اگر ہم سوئٹزرلینڈ اور نیوزی لینڈ جائیں اور فلم پروڈیوس کریں تو لوگ ان کہانیوں سے خود کو جڑا ہوا محسوس نہیں کریں گے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in