کرکٹ ورلڈ کپ 2023
ورلڈ کپ 2023 کا 48 واں میچ ، فائنل آج آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا- ورلڈ کپ میں دس ٹیموں نے حصہ لیا اور ماضی کی دو دفع عالمی چمپئن ورلڈ کپ 2023 کے لئے کوالیفائی نہ کر پائی-
ورلڈ کپ میں کافی اپ سیٹ ھوئے افغانستان نے حیران کن کامیابیاں سمیٹیں- آج فائنل میں دو بہترین ٹیمیں آمنے سانے ھوں گی-
ورلڈ کپ میں سیمی فائنل میچوں سے قبل 45 میچ کھیلے گئے-
پوائنٹس ٹیبل پر بھارت پہلے نمبر پر تھا، ساؤتھ افریقہ دوسرے آسٹریلیا تیسرے اور نیوزی لینڈ چوتھے نمبر پر- پاکستان آٹھ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر رھا-
ٹورنامنٹ میں ورات کوھلی 771 رنز بنا کے پہلے نمبر پر ہیں، ساؤتھ افریقہ کے ڈی کاک 594 سکور کے ساتھ دوسرے- بھارتی کپتان روہیت شرما 550 رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں- آسٹریلیا کے میکس ویل 201 رنز کی انفرادی اننگز بنا کر ایک اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں- ساؤتھ افریقہ کے ڈی کاک نے ٹورنامنٹ میں چار سنچریاں سکور کیں، ورات کوھلی نے تین اور نیوزی لینڈ کے رچن رویندرا نے بھی تین سینچریاں سکور کیں-
ورات کوھلی نے پانچ اور بابر اعظم نے چار ففٹیاں سکور کیں – روھیت شرما اس ورلڈ کپ میں ان تک 28 چھکے مار چکے ہیں جبکہ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے 24 چھکے لگائیں ہیں –
بھارت کے محمد شامی 23 وکٹیں لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آسٹریلیا کے ایڈم زمپا 22 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں- بھارت کے بمرا 18 وکٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں –