کل سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )محکمہ موسمیات نے کل بدھ سے بالائی خیبرپختونخوا، بلوچستان، مشرقی پنجاب، بالائی سندھ اور کشمیر میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔ان علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ اتوار تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے، اس دوران مری، گلیات اور پوٹھوہار میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔

Visited 2 times, 1 visit(s) today

You might be interested in