کل میرا خواب ٹوٹ گیا، فیفا ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد کرسٹیانورونالڈو کا دکھ بھر اپیغام

قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں گزشتہ روز مراکش نے پرتگال کو 0-1 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں جگہ بنائی اور ساتھ ہی رونالڈو کے ورلڈکپ جیتنے کا خواب بھی چکنا چور کر دیا۔پرتگال کے سٹار کھلاڑی رونالڈو میچ ختم ہوتےہی روتے ہوئے گراؤنڈ سے روانہ ہوئے، رونالڈو کی رونے کی ویڈیو نے دنیا بھر میں ان کے مداحوں کو افسردہ کردیا۔تاہم آج رونالڈو نے ورلڈکپ کا سفر ختم ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر اپنا بیان جاری کیا ہے۔رونالڈو نے سوشل پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘پرتگال کے لیے ورلڈ کپ جیتنا میرے کیریئر کا سب سے بڑا خواب تھا، خوش قسمتی سے میں نے پرتگال سمیت بین الاقوامی مقابلوں میں بہت سے ٹائٹل جیتے لیکن اپنے ملک کے لیے ورلڈکپ جیتنا میرا سب سے بڑا خواب تھا’۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in