کورونا ، 46 نئے کیسز رپورٹ، 58 مریضوں کی حالت تشویشناک

مثبت کیسز کی شرح 0.56 فیصد رہی ، کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا،این آئی ایچ

مہلک عالمی وبا کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں46 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 58 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 ہزار 237 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 46 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے کوروناکے مثبت کیسز کی شرح 0.56 فیصد رہی ، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 58 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Visited 3 times, 1 visit(s) today

You might be interested in