کپتان ویرات کے ہاں دوسرے بچے کی آمد متوقع۔
انوشکا شرما کو حال ہی میں شوہر ویرات کوہلی کے ہمراہ میٹرنٹی ہوم میں بھی دیکھا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ انوشکا شرما ان دنوں ویرات کوہلی کے ہمراہ کسی بھی تقریب میں شرکت یا سفر سے گریز کر رہی ہیں، ایسا اتفاق نہیں بلکہ اداکارہ کسی بھی قسم کی قیاس آرائیوں سے خود کو دور رکھنے کے لیے ایسا کر رہی ہیں۔
رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انوشکا شرما دوسری مرتبہ اپنے حاملہ ہونے کا باضابطہ اعلان بعد میں کریں گی۔
Visited 4 times, 1 visit(s) today