گوگل میں انقلابی تبدیلی کا اعلان

راولپنڈی ( نیوز ڈیسک)گوگل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) سندر پچائی نے گوگل سرچ انجمن میں جلد انقلابی تبدیلی کا اعلان کر دیا۔گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ گوگل سرچ انجن بہت جلد مختلف محسوس ہو گا اور اے آئی جیسی ٹیکنالوجی سے گوگل کو بہت بہتر بنایا جا سکے گا۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد لوگ گوگل سے سرچ کے علاوہ سوالات بھی پوچھ سکیں گے۔واضح رہے کہ چیٹ جی پی ٹی کے اضافے کے بعد گوگل نے اپنے چیٹ بوٹ بارڈ کو متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا جسے رواں سال مارچ میں امریکہ اور برطانیہ میں محدود صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا تھا۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in